اہلِ بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وسطی فرات علاقے میں حشد الشعبی کے آپریشنز کے کمانڈر بریگیڈیئر علی الحمدانی نے ایک بیان میں کہا کہ مخالف میڈیا عوامی رائے کو گمراہ کر رہا ہے اور لوگوں کو لڑائی اور محاذ آرائی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی لڑائی یا محاذ آرائی نہیں ہوگی، کیونکہ حشد الشعبی، وفاقی پولیس اور عراقی فوج سمیت تمام سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف ایک ہی محاذ پر جنگ لڑی ہے۔
الحمدانی نے بتایا کہ شہر النصر میں وفاقی پولیس بریگیڈ اور عراقی فوج کے دستے، حشد الشعبی کے اہلکاروں کے علاوہ، تعینات ہیں۔
حشد الشعبی کے کمانڈر آپریشنزِ وسطیٰ فرات نے مزید کہا کہ شہر النصر میں تعینات فورسز، پائپ لائن کے معائنے کے لیے انرجی پولیس کے اہلکاروں کے استقبال اور ان کے ساتھ تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے پائپ لائن کے دونوں اطراف کھدائی کے کاموں اور مطلوبہ معائنے کے لیے مکمل لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کی آمادگی بھی ظاہر کی
آپ کا تبصرہ